الیکشن کمیشن کی ووٹرز کی معلومات کیلئے مفت ایس ایم ایس سروس 

597
information

اسلام آباد : الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان سید ندیم حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیقی اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ریڈیو پاکستان کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ووٹرز 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے اپنے پولنگ اسٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس نمبر پر میسج کرتے ہی ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی ووٹنگ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔

حکام  کا کہنا ہے کہ  ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لے کر آنا ہو گا، زائد المیعاد شناختی کارڈ یا نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔