ہم پر پرانے سیاست دان ہی کیوں مسلط رہیں؟ بلاول بھٹو زرداری

223
terrorists
We faced terrorists, what is this Imran, Bilawal Zardari

سرگودھا:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پر پرانے سیاست دان ہی کیوں مسلط رہیں، ہمارا مقابلہ ضیا الحق کی باقیات سے ہے۔

عام انتخابات کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو عوام کی بالکل فکر نہیں، سب کو صرف اقتدار کی فکر ہے۔ پاکستانیوں کو آپس میں لڑوا کر تقسیم اور نفرت کی سیاست کی جا رہی ہے، ہم اسے ہمیشہ کے لیے دفن کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو معاشی اور مہنگائی و بے روزگاری جیسے بحران درپیش ہیں،چوتھی  بار وزیراعظم بننا والوں کے پاس کوئی منشور نہیں ، ہمارے پاس تمام مسائل کا حل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصل کی  مناسب قمیت ،مزدوروں کو  اجرت کی  بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں گے،دوسری جماعتوں نے ہمارے منشور پر بات کرنے شروع کر دی، ملک میں ہر طرف معاشی مشکلات دوسری طرف مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہیں۔تین بار وزیراعظم  رہنے والے  اپنے علاج کے لیے لندن جاکر علاج کرواتے ہیں ۔میں وزیراعظم بن کر سرگودھا کے بعد رائے ونڈ میں اسپتال بنواؤں گا تاکہ ان کو لندن نہ جانا پڑے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے پاس 10 نکاتی ایجنڈا ہے جس میں تمام مسائل کا حل ہے ۔ پرانے سیاست دان ہمارے اوپر کیوں مسلط رہیں، کیا یہ ہمارا مستقبل ہیں ۔ جو ظلم پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوا وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوا۔الیکشن گالم گلوچ کی سیاست میں نہیں لڑ رہا۔

قوم  ہمیں موقع دے ، ہم ملک کی تقریر بدل دیں گے ۔ میری حکومت بنی تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے اپنا 10 نکاتی منشور 2024 پیش کیا ہے ، 300 یونٹ  مفت  ہر ضلع میں گرین انرجی پارکس کا قیام، بینظیر انکم سپورٹ کے بجٹ میں اضافہ، 30 لاکھ مستحق افراد کے گھروں کی تعمیر ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو دگنا کرنا شامل ہے۔