سونے کی قیمت میں 19 سوروپے فی تولہ کمی

342
ecord low

کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں 1900روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فی تولہ سونا 1900روپے کی کمی سے 216100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کی کمی سے 185271 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 18ڈالر کی کمی سے 2047ڈالر کی سطح پر آگئی، سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار 200 کا ہو گیا۔