شمالی وزیرستان:کھیتوں میں دھماکے سے بکریاں چَرانے والے 3بچے جاں بحق

159
Blast

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں کھیتوں میں ہونے والے ایک دھمامیں بکریاں چَرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہونے والا دھماکا میر علی کے علاقے کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت ہوا، جب کھیت میں آنے والے 3 بچے بکریاں چَرا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا، جس میں تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کی عمریں 5 سے 15سال کے درمیان ہیں۔ بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے۔

دھماکے کے بعد لاشوں کو ہیڈ کوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا لینڈ مائن کے ذریعے کیا گیا۔