چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا

485
launched

بیجنگ: چین نے ٹیکنالوجی کے دوڑ میں بڑی پیش قدمی کرتے ہوئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں لانچ کر دیا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ نے صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ۔

رپورٹس کے مطابق اس سیٹلائٹ کو زمینی سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ، پیشگوئی، جامع آفات سے بچاؤ اور کمی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 502 واں مشن تھا۔