پی ایس ایل9: شان مسعود کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر

443

لاہور: شان مسعود  ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے بعد کراچی کنگز کے بھی کپتان مقرر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز کی فرنچائز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کیا ہے۔

فرنچائز اونر سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے قبل ہی کراچی کنگز کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، اس موقع پر نو منتخب ہیڈکوچ فل سیمنز بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود پاکستان سپرلیگ کے 8ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز کے اسکواڈ میں منتخب ہو کر کپتان مقرر ہوئے ہیں۔