برطانیہ:نومولود لڑکوں کے ناموں میں ‘‘محمد’’ سرفہرست

372

لندن: برطانیہ میں نومولود لڑکوں کے ناموں میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام ‘‘محمد’’ ہے۔

ایک سروے رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں مقبول ترین نام ‘‘محمد’’ ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس ہونے والے ایک سروے میں پتا چلا ہے کہ مسلمان خاندانوں میں نوزائیدہ لڑکوں کا نام ‘‘محمد’’ رکھنے کی تعداد دیگر ناموں کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔

جائزے کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ برطانیہ میں ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ ‘‘محمد’’ لگایا گیا جب کہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔ اسی طرح لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے جب کہ رواں برس لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برس سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لازمی استعمال کرتے ہیں۔