افغان حکومت کاپاکستان کے مطالبے پر ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کا عہد

329
human rights violation

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کی عبوری حکومت نے ڈیرہ اسمعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کا عہد  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر معاملے کے لیے کابل کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری افغان حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل، حملے کی تحقیقات کرے گا، پاکستان میں ہونے والے حملے پر ہم حیران ہیں، ہم پاکستان کے مطالبات پر غور کریں گے۔

 ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہر معاملے میں افغانستان کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے اور پاکستان کو اپنی سلامتی پر توجہ دینی چاہیے، جس علاقے (ڈی آئی خان)میں حملہ ہوا وہ افغانستان سے سینکڑوں کلومیٹر دور ہے اور یہ پاکستان کی اپنی سرزمین ہے، پاکستان کے پاس مضبوط سیکیورٹی فورسز ہیں اور اس حملے کو ناکام بنا دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابل نے کسی کو اپنی سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، اگر ہمیں کوئی اطلاع ملی تو ہم تحقیقات کریں گے۔