فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی: اردن میں کرسمس تقریبات منسوخ

513

عمان: اردن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اردن میں رواں برس اسرائیلی بمباری سے ہزاروں افراد کی شہادت اور غزہ کی تباہی پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اردن میں کرسمس کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے روایتی انداز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

اردنی چرچ کونسل کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام سے ہمدری کے لیے اس سال کرسمس سادگی سے منایا جائے گا۔ قبل ازیں غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کرسمس تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بیت اللحم میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں۔