پاکستان دنیا کی سستے ترین ممالک میں پہلے نمبر پر

534

پاکستان کو دنیا کے سستے ترین ممالک میں سب سے پہلے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ میں پاکستان کو رہنے کے لیے دنیا بھر میں سب سے سستے ممالک کی  فہرست سب سے اوپر رکھا گیا ہے جب کہ سوئٹزرلینڈ کو رہنے کے لیے دنیا کا سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔

 

نئی جاری ہونے والی فہرست کے مطابق رہنے کے لیے سستے ممالک میں مصر دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر تیسرا ہے۔ چوتھے پر کولمبیا، پانچویں پر لیبیا، چھٹے پر نیپال، ساتویں پر سری لنکا، آٹھویں پر یوکرین، نویں پر ازبکستان اور دسویں پر ترکیہ ہے۔

اسی طرح رہنے کے اعتبار سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے اور اس کے بعد آئس لینڈ، ناروے، سنگاپور اور ڈنمارک کا نمبر آتا ہے۔