پاکستان اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان تعاون کا معاہدہ

570

کراچی: پاکستان اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، جس پر فریقین کی جانب سے دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق دستخط کیے گئے معاہدے کے مطابق پاکستان اور سعودی فٹبال فیڈریشن کھیل کے فروغ کے لیے مشترکہ کام کریں گے اور اسی سلسلے میں آئندہ برس دونوں ممالک کی قومی، یوتھ اور ویمنز ٹیموں کی مشترکہ سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں فریقین کی جانب سے فٹبال سے متعلق ٹیکنالوجی، اسپورٹس سائنس، ریفریز اور مارکیٹنگ سمیت مختلف معاملات و امور میں معاونت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور سعودی فیڈریشن کے صدر یاسر المسحیال نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر ساف کے جنرل سیکرٹری ابراہیم القسیمی اور این سی کے رکن سعود ہاشمی بھی موجود تھے۔