سندھ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

576

کراچی:نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ سندھ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

نگراں  وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ  صحافی جان محمد مہر کے قاتل کی فوری گرفتاری کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی،  اس حوالے سے علاقے کے ایس ایس پی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ہمیں یقین ہے ہم جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے، میں خود اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں اور میں نے خود بھی دو دن مٹھی جا کر اس سلسلے میں ہدایات دی ہیں۔