جماعت اسلامی سندھ کا 28 نومبر سے انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

409
load shedding

کراچی:جماعت اسلامی سندھ نے 28 نومبر کو سکھر میں انتخابی کنونشن کر کے سندھ میں انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، کنونشن کی صدارت امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے جبکہ صوبائی وقومی اسمبلی کے مردوخواتین نامزد امیدوار شرکت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ  جماعت اسلامی کسی سے اتحاد نہیں بلکہ اپنے منشور اور نشان کے تحت انتخابات میں حصہ لے گی جو اتحاد سندھ میں بننے جا رہے ہیں انکو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں جوصرف اپنے مفادات کے اسیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت میں بھی ایک ساتھ تھے اور کئی دہایوں سے ایک ساتھ حکومت میں شامل ہو کر سندھ کے وسائل کی لوٹ مار کرتے رہے ہیں۔ ان سے کسی خیر کی امید فضول ہے۔ جماعت اسلامی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ سندھ کے عوام کو مخلص واہل اور دیانتدار قیادت منتخب کرنے کا موقع دے گی۔