وفاقی جامعہ اردو: قائم مقام وائس چانسلر روبینہ مشتاق کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

770
increase in fees

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر روبینہ مشتاق کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر روبینہ مشتاق کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے  سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالدین کو  بحال کیا ہے۔

خیال رہے کہ  وفاقی وزارت تعلیم نے 5 اکتوبر کو ڈاکٹر ضیا لادین کی برطرفی کا نوٹفکیشن جاری کردیا تھا،وفاقی جامعہ اردو کے ایکٹ کے مطابق وائس چانسلر کی تقرری یا برطرفی کا اختیاری جامعہ کی سینیٹ یا صدر پاکستان کو ہے۔