کیش وین سے 6 کروڑ لیکر فرار ملزم کا بھائی گرفتار، 5 کروڑ سے زائد برآمد

806
ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی : کورنگی انویسٹی گیشن پولیس نے کیشن وین سے 6 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہونے کی واردات میں ملوث ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزم کے قبضے اور نشاندہی پر 5 کروڑ 31 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کرلی ۔

انویسٹی پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم زین کو پنجاب کے شہر وہاڑی سے گرفتار کیا گیا جب کہ واردات میں ملوث کے مرکزی ملزم زوہیب کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے جو کہ سیکورٹی کی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور تھا جو کہ 19 ستمبر کو کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سے کیش وین کے سیکورٹی گارڈ کو چکمہ دے کر موقع سے وین سمیت فرار ہوگیا تھا جس میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے نقدی تھی۔

ملزم کے فرار ہونے کے بعد اس کی کچھ فاصلے پر جا کر کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی، جس میں وہ کیش وین کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر اس میں سے نقدی نکال کر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار میں بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے ۔