بلوچستان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ اور دھماکاخیز مواد پکڑا گیا

400

کوئٹہ: بلوچستان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد پکڑا گیا، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں نگراں وزیر داخلہ  کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک آپریشن کے دوران گاڑی سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی، جس سے دہشت گردی کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

نگراں وزیر داخلہ کے مطابق گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکا خیز مواد بی برآمد ہوا۔ اسپیشل برانچ کی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکا خیز مواد کو مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو تباہی سے بچالیا، جس پر اہل کاروں کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔ گاڑی اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔