پی ٹی آئی چیئرمین کواڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

554
shifted

راولپنڈی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھے۔اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔

عمران خان کو اٹک جیل سے براستہ موٹروے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، چیرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی۔