جماعت اسلامی کے سعید آباد یوسی چیئرمین سید عطاء اللہ شاہ سپر خاک

678

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن  نے  کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ مرحوم سعید آباد کے یوسی چیئرمین تھے،مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔

جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و سابق یوسی ناظم بلدیہ ٹاؤن سید عطاء اللہ شاہ کی نماز جنازہ جامع مسجد نورانی سعید آباد میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی۔

نماز جنازہ میں منعم ظفر سمیت  مذہبی اسکالرمفتی محمد زبیر،اہل محلہ، عزیز و اقارب، رشتے داروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا  تھا کہ  سید عطاء اللہ شاہ سعید آباد کے یوسی چیئرمین تھے،انہوں نے علاقہ مکینوں کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں اور مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔