4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ ایک لاکھ 91 ہزار ڈالر میں نیلام

596

نیویارک : امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک تھرفٹ اسٹور سے صرف 4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ ایک نیلامی میں 191000ڈالر میں فروخت ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس آرٹ ورک کو ایک خاتون نے 2017 میں مانچسٹر کے ایک تھرفٹ اسٹور سے کئی فریموں کے درمیان صرف 4 ڈالر میں خریدا تھا۔

تاہم خاتون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس نے میساچوسٹس (امریکہ) کے مشہور فنکار نیویل کونورس ویتھکا ایک قیمتی ٹکڑا خریدا ہے۔ اس پینٹنگ کا عنوان رامونہ ہے، جو کہ ہیلن ہنٹ جیکسن کے ناول رامونہ کے لٹل، براؤن اور کو کے چار کمیشنڈ سیٹ میں سے 1939 کا ایک ایڈیشن ہے۔

بونہمس آکشن ہاؤس نے بعد میں اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا، “این سی وائیتھ کی طویل عرصے سے کھوئی ہوئی پینٹنگ 19 ستمبر کو بونہم اسکینرز میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔” بعد میں اسے نیلامی میں $191,000 میں فروخت کیا گیا۔