کراچی میں خاتون کو سرراہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

437

کراچی: نارتھ کراچی کے علاقے میں خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقعے سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم سرراہ خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی مدینہ مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار اوباش شخص خاتون کو راہ چلتے ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔  اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح نظر آ رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے  سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ متاثرہ خاتون سے بھی رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے گلستان جوہر،اورنگی ٹاؤن اور سمن آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزمنظرعام پرآچکی ہیں۔