یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 146 روپے فی کلو ہے، حکومت کا دعویٰ

331

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے ملک میں چینی کے مصنوعی بحران پر متعلقہ وزرات سے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی،کمیٹی نے ملک سے چینی کی برآمد کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 اجلاس میں  چینی سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں  ارکان نے کہا کہ چینی کے حوالے سے مافیا کے خلاف کاروائی ناگزیر ہے اس کاروبار میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں،  پہلے اجازت دی جاتی ہے کہ  چینی برآمد کریں اور پھر درآمد کے معاملات سامنے آتے ۔

سیکرٹری صنعت و پیداوارنے بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ اب ہمارے پاس شفٹ ہوگیا ہے، پہلے وزارت  نینشل فوڈ سیکورٹی  سے منسلک تھا ۔ابھی وزیراعظم سے  بورڈ کی منتقلی منظوری ہوگئی ہے۔ ارکان نے دریافت کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی کا سالانہ کتنا کوٹہ اور ڈیمانڈ ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے کہا کہ30 ہزار میٹرک ٹن ماہانہ ہماری ضرورت ہے۔