متنازع بینچ نے نیب ترامیم کیس کا متنازع فیصلہ دیا، لیگی رہنما

390
terrorists

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ متنازع بینچ نے نیب ترامیم کیس کا متنازع فیصلہ دیا، پارٹی قائد نواز شریف وطن واپس آکر خود کو آزادنہ شہری کے طور پر قانون کے حوالے کریں گے۔

رہنما ن لیگ   نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو عدالتی فیصلے اور سازش کے تحت بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، 2017 میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا چکا تھا مگر ترقی کرتے پاکستان کو روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہے، پاکستان ڈیفالٹ سے تو بچ نکلا ہے لیکن معاشی بحران سے نہیں نکلا، نواز شریف کو عام آدمی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔