الخدمت کے تحت چوتھی میگا پلانٹس ڈرائیو کاانعقاد، 2 لاکھ پودے مکمل

303

لاہور:الخدمت فاؤنڈیشن نے 2 لاکھ پودے مکمل کر لیے۔اس سلسلے میں خیابان جناح کے قریب الخدمت کی چوتھی میگا پلانٹیشن ڈرائیو  کا انعقاد کیا گیا۔

پلانٹیشن ڈرائیو میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ،رضاکار پروگرام کے ہیڈ صنان اکبر، ,سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، پی ایچ اے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر  عامر ابراہیم،مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے  2 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے   ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ آپ جو پودے آج  لگا رہے ہیں کل یہ آپ کے لیے باعث تسکین ہوں گے۔انہوں نے کہا  درختوں کی کمی کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی اسی لیے ہم پورے ملک میں درخت لگانے کا عزم رکھتے ہیں اور نوجوانوں کا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الخدمت کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی مکمل نگہداشت کا ذمہ پی ایچ نے لیا ہے جب کہ الخدمت آگاہی کے حوالے سے مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔