صدر مملکت کی تجویز: چیف الیکشن کمشنر نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

283
appointments

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس جمعرات کو  طلب کر لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تاحال اجلاس کے وقت کا تعین نہیں کیا، اجلاس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم بریفنگ اور قانونی ماہرین رائے دیں گے، اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔