مصر: تعلیمی اداروں میں نقاب پر پابندی عائد

751

قاہرہ: مصر میں حکومت نے تعلیمی اداروں میں نقاب پر پابندی عائد کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ طالبات تعلیمی اداروں میں حجاب کا استعمال کر سکتی ہیں، تاہم انہیں چہرہ ڈھکنے والے نقاب لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ اسکولوں میں طالبات کے نقاب لگانے پر پابندی کا اطلاق رواں ماہ کی 30 تاریخ سے ہوگا اور اس سلسلے میں سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مصری وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ طالبات اگر چاہیں تو اسکارف پہن سکتی ہیں لیکن یہ بھی ان کا اپنا انتخاب ہوگا۔ والدین کو بھی چاہیے اسکارف پہننے سے انکاری طالبات کے ساتھ  زبردستی نہ کریں۔ والدین اور سرپرستوں کو اپنے بچوں کی پسند سے آگاہ ہونا چاہیے اور ان پر اپنی مرضی مسلط نہ کریں۔