اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

337

لاہور:ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مزید 5 کارروائیوں کے دوران 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔ کوٹ عبدالمالک انٹرچینج ملتان کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔دوران تلاشی گاڑی سے72 کلو چرس، 48 کلو افیون، ، 3 کلو آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔کار سوار پشاور کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیازی بس اسٹاپ لاہور کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد۔ملتان میں دوران کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد۔چاغی کا رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے ملتان اسمگل کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 1 کلوگرام آئس برآمد۔دوران کارروائی قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔