مراکش زلزلہ: الخدمت فاؤنڈیشن کا ڈاکٹر حفیظ کی زیرصدارت امدادی سرگرمیوں کیلیے  اجلاس

725

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت مراکش کے ہولناک زلزلے میں امدادی سرگرمیوں کی تیاری وجائزے کےسلسلےمیں مرکزی صدرڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹیم نے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پرمرکزی نائب صدرالخدمت محمد عبدالشکور،چئیرمین الخدمت  ڈیزاسٹرمینجمنٹ پروگرام اعجاز اللہ خان سمیت دیگر ذمے داران شریک ہوئے۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نےاجلاس میں گفتگو کرتےہوئےکہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم اورپاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنےمراکشی بہن بھائیوں کےساتھ ہے۔ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ،سرچ اینڈریسکیو کےجدید ساز و سامان سے لیس ہے۔ زلزلے کے بعدسےالخدمت کی یہ ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اورضرورت پڑنے پرمراکش کے لیےروانہ ہو سکتی ہیں۔

سرچ اینڈ ریسکیو کےعلاوہ ہیلتھ کےشعبےمیں فرسٹ ایڈ سمیت دیگرامدادفراہم کرسکتےہیں جس کے لیے الخدمت کے پاس آرتھوپیڈک سرجن کی قابل ٹیم موجود ہے۔ ترکیہ کےحالیہ زلزلےمیں بھی اس ٹیم نےمتاثرین زلزلہ کوہیلتھ کی سہولیات فراہم کی تھیں۔