بدقسمتی سے نگراں حکومت بھی اشاروں پر چل رہی ہے، حافظ نورعلی

854
caretaker government

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ نگران حکمرانوں سے خیر کی امید تھی بدقسمتی سے وہ بھی اشاروں پر چل رہے ہیں انہیں بھی عوام کے مسائل ومشکلات کی کوئی فکر نہیں جماعت اسلامی قوم کی امیدوں کامرکز بن گیا ہے۔

حافظ نور علی کا کہنا تھ کہ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ دس پندرہ سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا شہر دیہات کامنظر پیش کر رہے ہیں نالیاں، سڑکیں ٹھوٹ پوٹ کا شکار ہے شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر پینے کے پانی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ٹریفک مسائل، صفائی کا فقدان ہے حکومتی ادارے وانتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے، بجلی بلوں مہنگائی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 24ستمبر گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنادیگی شہری وعوام سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے24ستمبر احتجاجی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ وبرادر تنظیموں کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمدکاکڑ ،برادر تنظیموں اور زونزکے ذمہ داران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے کام تقسیم کیے گیے۔