ڈالر ریکوری آپریشن؛ بینکوں کے لاکرز اسکین کرنے کا فیصلہ

386

کراچی: ڈالر ریکوری آپریشن میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت بینکوں کے لاکرز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسکین کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالرز ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے لیے آخری معرکے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اورحساس اداروں کی جانب سےمتوقع گرینڈ آپریشن کے لیے کمپینیزاورافراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ کیے جانے والے ڈالرزکوجدید ٹیکنالوجی کےذریعے اسکین کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایف آئی اے اورحساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا 2سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا جبکہ غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اورحساس اداروں نے بینکوں سےلاکر مالکان اورسامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردیں، ایف آئی اے اوراسٹیٹ بینک کواطلاعات ہیں کہ ڈالرزکی بڑی تعداد بینک لاکرزمیں ذخیرہ ہیں۔