ایک ہفتے میں سونا چوتھی بار سستا، ہزاروں روپے کی کمی

371
increase

کراچی: رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں تقریباً 28 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 12ہزار 500روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو مقامی صرافہ بازاروں  میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 5800 روپے اور فی 10 گرام قیمت میں  4972 کمی آئی تھی۔