ایشیا کپ:پاکستان کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف

390

لاہور: پاکستان میں جاری ایشیا کپ کے پہلے سپر فور میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، بنگلا دیش کی پوری ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کھیل کے آغاز میں پاکستانی بولرز نے تباہ کن بولنگ اٹیک کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کو 40 رنز پر پوئلین کی راہ دکھائی ، اس کے بعد شکیب الحسن اور مشفق الرحمان نے لڑ کھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا جس سے بنگلا دیش کی ٹیم نے 194 رنز بنا لیے

شکیلب الحسن اور مشفق الرحمان کی عمدہ بیٹنگ نے بنگلا دیش کی ٹیم کو اچھے رنز بنانے میں مدد کی شکیلب الحسن نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

دونوں بلے بازوں نے عمدہ پرفامنس دکھاتے ہوئے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور بڑا اسکور کرنے کے لیے کریز پر موجود تھے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے 4 بلے بازوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں بھارت کے خلاف بارش کی وجہ سے ختم ہونے والے کھیل میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیا ہے۔

بھارت اور ٹائٹل ہولڈر سری لنکا سپر فور میں دیگر دو ٹیمیں ہیں، جن میں سرفہرست دو ٹیمیں 17 ستمبر کو کولمبو میں ہونے والے فائنل میں پہنچیں گی۔

بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف اپنے آخری میچ سے ایک تبدیلی کرنے پر مجبور کیا گیا جب نجم الحسین شانتو اپنے ہیمسٹرنگ میں زخمی ہو گئے اور لٹن داس کے لیے راستہ بناتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ٹیمیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، آغا سلمان، افتخار احمد، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف

بنگلہ دیش: شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، مہدی حسن میراز، لٹن داس، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، شمیم ​​حسین، عفیف حسین، تسکین احمد، حسن محمود، شرف الاسلام

امپائر: احمد شاہ پکٹین (AFG) اور لینگٹن روسرے (ZIM)

ٹی وی امپائر: کرس گیفانی (NZL)

میچ ریفری: ڈیوڈ بون (AUS)