وزارت خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر ماہانہ رپورٹ جاری کر دی

330

اسلام آباد:وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ میں جولائی میں ترسیلات زر19.3فیصد کم ہوگئیں،افراط زر کی شرح 27سے بڑھ کر31فیصد تک جانے کا خدشہ ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 50کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 81کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،مالیاتی دباؤ کی وجہ سے بجٹ خسارہ 7.7فیصد تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر ماہانہ رپورٹ جاری کر دی،وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں ترسیلات زر19.3فیصد کم ہوگئیں،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مزید مہنگائی بڑھے گی،ملک میں افراط زر کی شرح 27سے بڑھ کر 31فیصدتک جانے کا خدشہ ہے۔

پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ 2بار اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھے،درآمدات پرپابندیاں ہٹانے سے تجارتی خسارہ 1.4سے بڑھ کر 2.4ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 50کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 81کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،مالیاتی دبائو کی وجہ سے بجٹ خسارہ 7.7فیصد تک پہنچ گیا،مختص کردہ بجٹ سے زائد اخراجات نہ کرنا معاشی حکمت عملی سے حصہ ہے،شرح سود میں اضافے سے مجموعی حکومتی اخراجات پر دباؤ بڑھ گیا۔