جوڈیشل کمپلیکس کیس: پرویز الہی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

209
stay in its time

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیاـ

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی درخواست پر سماعت کی، پرویز الہی کی جانب سے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

سماعت شروع ہوئی تو وکیلِ صفائی سردار عبد الرازق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ لے کر پولیس لائنز گئے، پولیس نے میری گاڑی میں پرویز الہی کو بٹھایا، انہیں فیملی سے نہیں ملنے دیا، پولیس لائنز کے گیٹ پر پہنچے تو پرویز الہی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔