گورنر سندھ نے  بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے کی تجویز دے دی

272
changing world

اسلام آباد:  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیر اعظم کو  بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی نہیں کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں تاجروں کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ  اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات کو تاجربرادری سراہ رہی ہے، بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس ختم نہیں کم کرنے کی تجویز دی ہے، بجلی پر24روپے سیلز ٹیکس جس وقت نافذ کیا گیا اس وقت ڈالر100روپیکا تھا،بجلی پرسیلز ٹیکس میں تقریبا 50فیصد اضافہ ہوا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ  آج ڈالر 300روپے ہے، تجویز ہے کہ 24روپے تک سیلز ٹیکس لیا جائے، اگر سیلز ٹیکس میں 50فیصد ریلیف ملتا ہے تو ٹیرف میں 10سے 12روپے کمی ہوگی اور یہ تاجر برادی کے لیے بڑا ریلیف ہوگا۔