الیکشن کمیشن کی 3سال سے زائد تعینات افسروں کو وفاق رپورٹ کرنیکی ہدایت

209
appointments

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 3سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاقی دارالحکومت بلا لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ گروپ، او ایم جی اور ایکس کیڈر افسران کو فوری وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن نے 3سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسروں کو وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسران کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ محکموں کو افسروں کی فہرست 3سے 4دنوں میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔