ضابطہ اخلاق  پر تمام سیا سی پارٹیوں سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر

205
appointments

 اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنر  نے سیا سی پارٹیوں کی دیگر تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ صرف  ان پر غور کرے گا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ سیا سی پارٹیوں  کی اچھی تجاویز  کو پارلیمنٹ میں بھیجے   تاکہ ان پر قانون  سازی کی جائے اور ان تجاویز میں ایسی تجاویز  جن پر الیکشن کمیشن فوری عمل کرسکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ  ضابطہ اخلاق  پر بھی تمام سیا سی پارٹیوں سے دوبارہ مشاورت کی جائے گی تاکہ ضابطہ اخلاق پر عمل اور اسکی پابندی کو یقینی بنایا جائے،مزید آئندہ عام انتخابات  میں الیکشن کی باقاعدہ  مانیٹرنگ  کو یقینی بنایا جائے   گا،  جدید ترین مانیٹرنگ کنٹرول روم بھی قائم کر د یا گیا ہے۔