سندھ: 10 رکنی نگراں کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

348

کراچی: سندھ کی 10 ارکان پر مشتمل نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سندھ کی نگراں کابینہ کے 10 ارکان سے گورنر سند ھکامران ٹیسور نے حلف لیا۔

صوبائی نگراں کابینہ کے حلف لینے والے ارکان میں بریگیڈئر (ر) حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر ، ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لعل، ڈاکٹر سعد نیاز، رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ شامل ہیں۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ اراکین کا انتخاب نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔