سندھ: نگراں دور میں بھرتیوں پر پابندی عائد

378

کراچی: سندھ کابینہ نے نگراں حکومت کے دور میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سندھ کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوا، جس میں نگراں حکومت کے دور میں تمام محکموں کے لیے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق نگراں دورحکومت میں صرف سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری بھرتی کے عمل اور ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں میں بھرتیاں ہوسکیں گی۔