تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگائی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ 

324
Not being

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پر پابندی نہیں لگنے جا رہی ہے۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جو جتھا پاکستان پر حملہ آور ہو اس جتھے پر پابندی لگنی چاہیے، الیکشن کروانا نگران سیٹ اپ اور الیکشن کمیشن کا کام ہے، بدھ تک نگران وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا۔یہ انہوں نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں کہی۔

وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں، اب تک 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم ہو چکے ہیں، شہباز شریف نے 2008 میں نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام شروع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوا ہے، اس کی گرفتاری کسی کے حکم پر نہیں بلکہ عدالتی حکم پر ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عدالتی کارروائی میں تاخیری حربوں سے کام لیتے رہے، عدالت نے اپنی کارروائی مکمل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سیاست میں نفرت اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا، ان کے کہنے پر جج کے خلاف سوشل میڈیا پر گندا پروپیگنڈا کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے چوری کی ہے اور اس پر ہی اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔