سید صلاح الدین احمد کا حز ب المجاہدین کے شہید کمانڈر احمد حسن کو خراج عقیدت

213

مظفر آباد: حزب المجاہدین  کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے حز ب المجاہدین  کے شہید کمانڈر احمد حسن اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سید صلا ح الدین نے کہا ہے  کہ احمد حسن ایسے رہنما اور سپہ سالار تھے جن کا شمار حزب المجا ہدین کے صفِ اول کے ایسے تاسیسی قائدین میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کی آزادی  کیلئے قربان کردی۔ ا

حزب المجاہدین  کے سربراہ نے کہا 18 اور 19 جولائی1997 کی درمیانی شب شہید احمد حسن ضلع ادھم پور کی تحصیل مہور کے علاقہ گلاب گڑھ میں سلسلہ کوہ پیرپنجال کی بلندی پر واقع منگ ناڑ میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک معرکے میں اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ساتھ شہادت سے سرفراز ہوئے۔

متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہید احمد حسن اور ان کے ساتھیوں نے اللہ تعالی کے دین کی سربلندی اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر سے بھارتی غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

حزب سربراہ نے کہا کہ شہید نے اپنی عملی زندگی کا آغاز تحصیل چاڈورہ کی مرکزی بستی گوہر پورہ میں ایک ہمدرد جماعت کی حیثیت سے کیا۔ اللہ تعالی نے صلاحیتوں سے مالا مال کردیا تھا جس کے نتیجے میں قیم ضلع اور پھر مرکزی شوری کے ممبر کی حیثیت سے بھی ایک قائدانہ کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ  جب مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے مسلح جدوجہد کا آغاز ہوا تو احمد حسن ان عزم و ہمت افراد میں شامل تھے جو بے خطر اِس آتشِ نمرود میں کود پڑے۔ شہید نے نہ صرف اپنی ذات اور خاندان بلکہ جگہ جگہ جا کر تحریکِ جہاد کو منظم اور متحرک کرنے میں عظیم الشان کردار ادا کیا۔ شہید احمد حسن جہادی قوتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے۔