امریکی مسافرطیارے کو دوران پروازشدید جھٹکے ،4افراد زخمی

250

واشنگٹن: امریکی مسافر طیارے کو پرواز کے دوران شدید ہچکولوں اور جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ شمالی کیرولینا سے فلوریڈا جا رہا تھا جس میں 179 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق ہوا کے شدید دبائو کے باعث 2 مسافر اور عملے کے 2 ارکان زخمی ہوئے جنہیں بحفاظت لینڈنگ کے بعد فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پرواز کے دوران طیارہ کچھ ہی منٹس میں 5 ہزار فٹ نیچے آگیا تھا جس کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے اس واقعہ کو بہت ہی خوفناک قرار دیا ہے۔