سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،ایک خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق ،2زخمی

197

اسکردو میں دیوسائی روڈپر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ 

حادثے میں جاں بحق افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ 

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔مقامی افراد کا خیال ہے کہ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔