اس طرح کی سیاست سے مارشل لا بہتر ہے:اسد قیصر

292

پشاور:پی ٹی آئی رہنما وسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟ اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لا اس سے بہتر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اسپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا ہے؟۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں، اس ملک میں کون سا قانون ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، دنیا میں ہمارا تماشہ بنا ہوا ہے، جمہوریت کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔