یونان کشتی حادثہ کیس؛ ایف آئی اے کا انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن

408
Fake government employee and fake journalist arrested for stealing cars

لاہور: یونان کشتی حادثہ کیس کے تناظر میں ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورنے یونان کشتی حادثے میں ملوث  ایک انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا، جس نے شہری کو بیرون ملک یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم وارث علی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انسانی اسمگلر پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آف یونان کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے مزید چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے میں اب تک 11 مقدمات درج کیے ہیں اور اب تک 3 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان کی زیر نگرانی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹیمیں مختلف علاقوں میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔ چھاپا مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔