امریکی صدر کا یوکرائنی صدراور کینڈین وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

480

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اپنے ملک کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے،ٹیلی فونک رابطے  کے بعد  وائٹ ہائوس کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے روسی جارحیت سے تحفظ  کے لیے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے  پر اتفاق کیا ہے۔

بائیڈن نے یوکرین کے لیے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ یوکرین کو سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔

بائیڈن نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی فون پر بات  چیت کی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک  رابطہ   روس میں موجودہ پیش رفت کی روشنی میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کا حصہ ہے، اور دونوں  رہنمائوں نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کی ہے۔