وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی تشکیل نو کر دی

299

 اسلام آ باد :وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کی تشکیل نوکردی۔

 سرکولیشن سمری کے ذریعے تشکیل نو کی منظوری دی گئی، کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل کے کنوینئر اب وفاقی وزیر ایازصادق ہوں گے۔

 کمیٹی کے دیگر اراکین میں نوید قمر، مریم اور نگزیب، مولانا اسعد محمود شامل ہیں۔

 کمیٹی ای سی ایل میں نام شامل کرنے یا نکالنے سے متعلق سفارشات مرتب کرتی ہے۔

 اس سے پہلے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کنوینئر تھے۔