مسافروں کیلئے خوشخبری،پی آئی اے کا عیدالاضحی پر کرایوں میں کمی کا اعلان

241

 کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عیدالاضحی پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کردیا۔

 پی آئی اے ترجمان کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں پر رعایت دی جائے گی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہو گی، یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہو گی، مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔