ایک پاؤں سے معذور پاکستانی حج ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گیا

785

مکہ المکرمہ:حج ادائیگی کے خواہشمند  محمد شفیق نامی  پاکستانی شہری نے  اپنی معذوری  کو  بھی اپنے جوش، امید اور عزم پر حاوی نہ ہونے دیا اور حج ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔

مضبوط عزم اور استقامت کی بدولت 43 سالہ محمد شفیق بیساکھیوں کے ساتھ حج ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ  گئے ہیں۔ محمد شفیق 30 سال قبل بس حادثے  کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کا پاوں کاٹ دیا گیا تھا۔ 

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیق نے  بتایا کہ کافی رقم بچانے میں کامیاب ہونے کے بعد اس سال حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ آیا ہوں۔ 

پاکستانی شہری  کا مزید کہنا تھا کہ  گھڑیاں گن رہا ہوں جب میدان عرفات میں خدا کے سامنے کھڑا ہوں گا، میں پرجوش ہوں کہ اپنی بیساکھیوں کے سہارے شیطانوں جمراتکو خود پتھر ماروں گا۔