شہریار آفریدی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، عدالت کاطبی معائنے کا بھی حکم

359

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیدیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو پولیس نے سخت سیکورٹی حصار میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، وہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں زیر حراست ہیں۔

پولیس نے سابق وفاقی وزیر کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی آڈیو اور ویڈیو کا فارنزک کرانا ہے، عدالت نے پولیس کی اپیل جزوی طور پر قبول کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے شہریار آفریدی کو پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا، ساتھ ہی آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیدیا۔ پولیس ٹیم شہریار آفریدی کو لیکر انسداد دہشت گردی عدالت سے واپس چلی گئی۔