ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت کا تصورنہیں کیا جا سکتا، رانا ثناء اللہ

291
expediency

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت کا تصور نہیں کیا جا سکتا،عشق رسالت ہر مسلمان کی رگ رگ میں ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے ، عشق رسالت ہر مسلمان کی رگ رگ میں ہے، ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا.یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت حکومت اور تحریک لبیک کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اور سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ ، تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر شفیق امینی، مفتی عمیر الازہری اوردیگر ممبران نے شرکت کی۔جبکہ اجلاس میںوزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایف آئی اے، پی ٹی اے، پیمرا اور صوبائی محکمہ داخلہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت کا تصور نہیں کیا جا سکتا،عشق رسالت ہر مسلمان کی رگ رگ میں ہے ۔ انہوں نےکہا کہ ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔اجلاس میں ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور معاہدہ کے بقیہ نکات پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا.